ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف ارجنٹائن اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بیونس آئرس۔13فروری (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اے ٹی پی ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 27 سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سربین حریف کھلاڑی ڈوسن لاجوویچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹاپ ایٹ …

بیونس آئرس۔13فروری (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اے ٹی پی ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

27 سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سربین حریف کھلاڑی ڈوسن لاجوویچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔جمعرات کو بیونس آئرس لان ٹینس کلب میں کھیلے گئے اے ٹی پی ایونٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں ۔ 27 سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سربین ٹینس کھلاڑی ڈوسن لاجوویچ کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں جرمن فاتح کھلاڑی کا مقابلہ میزبان حریف کھلاڑی فرانسسکو سیرونڈولو سے ہوگا۔