اٹلی کے نامور ٹینس ، ٹاپ سیڈڈ اور عالمی نمبر ون جینک سنراور فرانس کے ٹینس کھلاڑی آرتھر فلزاپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔
ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور آرتھر فلزمیڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
میڈرڈ۔30اپریل (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس ، ٹاپ سیڈڈ اور عالمی نمبر ون جینک سنراور فرانس کے ٹینس کھلاڑی آرتھر فلزاپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔
ای ایس پی این کے مطابق 24 سالہ اطالوی ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 19 سالہ ہسپانوی حریف ٹینس کھلاڑی رافیل جوڈر کاماچو کو شکست دی جبکہ فرانس کے کھلاڑی آرتھر فلز نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں 24 سالہ جمہوریہ چیک کے ٹینس کھلاڑی جیری لیہیکا کو ہرا کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
اے ٹی پی کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے میچ میں 24 سالہ اطالوی ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 سالہ ابھرتے ہوئے ہسپانوی حریف ٹینس کھلاڑی رافیل جوڈر کوسٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 2-6 اور 6-7(0-7)سے شکست دے کرنہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور ٹاپ 8 میچ میں فرانس کے کھلاڑی آرتھر فلز عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 24 سالہ جمہوریہ چیک کے ٹینس کھلاڑی جیری لیہیکا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور 4-6سے شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








