ٹاپ سیڈڈ جینک سنر سنسناٹی اوپن ٹینس مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

اوہائیو۔15اگست (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک جینک سنر سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ 22 سالہ اطالوی ٹینس سٹار نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں آسٹریلوی حریف کھلاڑی ایلکس مشیلسن کو شکست دی تھی۔ ایک اور میچ میں آسٹریلیا کے جورڈن تھامسن نے دوسرے رائونڈ میں ارجنٹائن کے …

اوہائیو۔15اگست (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک جینک سنر سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ 22 سالہ اطالوی ٹینس سٹار نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں آسٹریلوی حریف کھلاڑی ایلکس مشیلسن کو شکست دی تھی۔

ایک اور میچ میں آسٹریلیا کے جورڈن تھامسن نے دوسرے رائونڈ میں ارجنٹائن کے سیباسٹین بیز کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں اٹلی کے جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف کھلاڑی ایلکس مشیلسن کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں آسٹریلیا کے جورڈن تھامسن نے دوسرے رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے حریف سیباسٹین بیز کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں جینک سنر کا مقابلہ پھر آسٹریلوی حریف کھلاڑی جورڈن تھامسن سے ہوگا۔

 

مزید خبریں