ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں داخل

میلبورن۔21جنوری (اے پی پی):سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اورروس کے نامور ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف اور آندرے روبلوف آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 22 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں جرمن حریف کھلاڑی یانک …

میلبورن۔21جنوری (اے پی پی):سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اورروس کے نامور ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف اور آندرے روبلوف آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 22 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں جرمن حریف کھلاڑی یانک ہنف مین کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔روسی کھلاڑی ڈینیئل مدویدیف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں فرنچ حریف کھلاڑی کوئنٹن ہیلیس کو شکست دی جبکہ روس کے ہی آندرے روبلوف نے دوسرے رائونڈ کے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پرتگال کے حریف کھلاڑی جمائمہ فاریہ کو مات دی۔

آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 114 ویں میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکارازنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی یانک ہنف مین کو 6-7(4-7)،3-6 اور 2-6سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ تیسرے رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار کا مقابلہ فرانسیسی حریف کھلاڑی کورینٹین موٹیٹ سے ہوگا۔ روسی کھلاڑی ڈینیئل مدویدیف نے بھی مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ کی لائن عبور کرلی۔انہوں نے میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےفرنچ حریف کھلاڑی کوئنٹن ہیلیس کو7-6(11-9)،3-6، 4-6 اور 2-6 سے شکست دی۔

دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں روس کے ہی آندرے روبلوف نے پرتگال کے حریف کھلاڑی جمائمہ فاریہ کو 4-6، 3-6،6-4 اور 5-7سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

 

مزید خبریں