ٹوکیو۔26ستمبر (اے پی پی):سپین کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اور امریکا کے ٹینس سٹار،ایونٹ کے سیکنڈسیڈڈ ٹیلر فریٹز اے ٹی پی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ فرانس کے کھلاڑی ہوگوہمبرٹ ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ سپورٹس ویب سائٹ کے …
ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اور سیکنڈ سیڈڈ ٹیلر فریٹز کا جاپان اوپن ٹینس مینز سنگلزکا فاتحانہ آغاز ، دوسرے رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
ٹوکیو۔26ستمبر (اے پی پی):سپین کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اور امریکا کے ٹینس سٹار،ایونٹ کے سیکنڈسیڈڈ ٹیلر فریٹز اے ٹی پی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ فرانس کے کھلاڑی ہوگوہمبرٹ ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔
سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے مینز سنگلز کے پہلے رائونڈ میچ میں ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی سیباسٹین بیز کو شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں امریکی سیکنڈ سیڈڈ ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز نے کینیڈین حریف کھلاڑی گیبریل ڈیالو کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایریک کولیزیم میں اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ٹوکیو کے ایریک کولیزیم میں اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے پہلے رائونڈ میچ میں سپین کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکارازنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی سیباسٹین بیز کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے نہ صرف شکست دی بلکہ ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
کارلوس الکاراز کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ بیلجیئم کے زیزو برگس سے ہوگا۔ایک اور میچ میں امریکا کے ٹینس سٹار،ایونٹ کے سیکنڈسیڈڈ ٹیلر فریٹز نے کینیڈین حریف کھلاڑی گیبریل ڈیالو کو 6-4، 3-6 اور 6-7(3-7)سے شکست دی ۔








