دوحہ ۔23فروری (اے پی پی):سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ای ایس پی این کے مطابق کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی آرتھر فلز کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے …
ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس کا فائنل صرف 50 منٹ میں جیت لیا

مزید خبریں
دوحہ ۔23فروری (اے پی پی):سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ای ایس پی این کے مطابق کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی آرتھر فلز کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری رہے جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملے ۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سپین کے 22 سالہ بین الاقوامی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی آرتھر فلز کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 1-6سے شکست دے کر صرف 50 منٹ میں قطر اوپن کا فائنل جیت لیا۔22 سالہ ہسپانوی سٹار نے آسٹریلین اوپن جیتنے کے 20 دن بعد 2026 میں اپنی جیت کے سلسلے کو 12 میچوں تک بڑھایا اور کریئر کا گرینڈ سلام مکمل کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔
کارلوس الکاراز نے کہا یہ سال کا واقعی مضبوط آغاز رہا ہے۔دوحہ میں ٹائٹل جیتنے سے ان کی تعداد ٹور لیول کے 26 تک پہنچ گئی ہے۔کارلوس الکاراز نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں مزید فتوحات حاصل کریں گے۔








