اسلام آباد ۔ 10دسمبر (اے پی پی) ٹاپ سیڈ روسی کھلاڑی ایون نیڈلکو نے سرینا ہوٹلز آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ اتوار کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کمپلیکس گارڈن ایوینیو اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے فائنل میں ٹاپ سیڈ روسی کھلاڑی ایون نیڈلکو نے اسپین کے پیری ریبا کو6-3 اور6-4 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اختتامہ تقریب کے مہمان خصوصی ترکی …
ٹاپ سیڈ روسی کھلاڑی ایون نیڈلکو نے سرینا ہوٹلز آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10دسمبر (اے پی پی) ٹاپ سیڈ روسی کھلاڑی ایون نیڈلکو نے سرینا ہوٹلز آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ اتوار کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کمپلیکس گارڈن ایوینیو اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے فائنل میں ٹاپ سیڈ روسی کھلاڑی ایون نیڈلکو نے اسپین کے پیری ریبا کو6-3 اور6-4 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اختتامہ تقریب کے مہمان خصوصی ترکی کے سفیر صادق بابرگرگن تھے اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے ٹورنامنٹس میں ترکی کے کھلاڑیوں کو بھی بھجوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں جو کسی بھی اونچ نیچ سے پاک ہیں۔








