اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز کے دوران خصوصی ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز کے سلسلے میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم تک کرکٹ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران ٹریفک کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹیموں کی آمد و رفت اسلام آباد سے راولپنڈی تک ہوگی، جس کے باعث شہریوں کو بعض مقامات پر ٹریفک میں سست روی …
ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز کے دوران خصوصی ٹریفک پلان جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز کے دوران خصوصی ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز کے سلسلے میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم تک کرکٹ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران ٹریفک کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹیموں کی آمد و رفت اسلام آباد سے راولپنڈی تک ہوگی، جس کے باعث شہریوں کو بعض مقامات پر ٹریفک میں سست روی کا سامنا ہوسکتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ رش کے اوقات میں سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور نائنتھ ایونیو پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، جس سے ان سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔ شہریوں کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی 15 سے 20 منٹ کے اضافی وقت کے ساتھ کریں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی کے لئے شہری اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم 92.4 سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون اور بردباری کا مظاہرہ کرنا شہریوں کی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 جبکہ ٹریفک سے متعلق رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔








