واشنگٹن۔6مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے سابق فوجیوں کی صحت کی دیکھ بھال اور دیگر امور کی نگرانی کرنے والے وفاقی محکمے سے تقریباً 80 ہزار آسامیوں کو ختم کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا جبکہ حزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹس نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے اسے سابق فوجیوں کے ساتھ غداری قرار دیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر کے ارب …
ٹرمپ انتظامیہ کا محکمہ ویٹر نز افیئرز سے 80 ہزار آسامیاں ختم کرنے پر غور، ڈیموکریٹس کا شدید احتجاج

مزید خبریں
واشنگٹن۔6مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے سابق فوجیوں کی صحت کی دیکھ بھال اور دیگر امور کی نگرانی کرنے والے وفاقی محکمے سے تقریباً 80 ہزار آسامیوں کو ختم کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا جبکہ حزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹس نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے اسے سابق فوجیوں کے ساتھ غداری قرار دیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر کے ارب پتی مشیر برائے گورنمنٹ ایفیشنسی ایلون مسک کی سربراہی میں حکام نے محکمہ ویٹر نز افیئرز (وی اے )کے ملازمین کی تعداد میں کمی کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے جس کا مقصد اس ادارے سے 80 ہزار کے قریب ملازمین کو فارغ کرنا ہے تاکہ حکومتی اخراجات میں بچت کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔دوسری جانب ڈیموکریٹس نے اس حوالے سے ایک میمو جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ یہ عمل سابق فوجیوں کے ساتھ غداری کے مترادف ہے،سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود بچت کی سکیموں سے متاثر نہیں کی جاسکتی۔ میمو میں کہا گیا ہے کہ اجتماعی بچت کا ایک حصہ ان سابق فوجیوں میں دوبارہ لگایا جائے گا جو ہماری خدمت کرتے ہیں۔
کچھ ڈیموکریٹک قانون سازوں نے منصوبہ بند کٹوتیوں پر تنقید کی جن میں کیلیفورنیا کے نمائندے مارک تاکانو بھی شامل ہیں جنہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وی اے کی افرادی قوت کو جان بوجھ کر ختم کرنا صرف خطرناک نہیں بلکہ یہ سابق فوجیوں کے ساتھ صریحاً غداری ہے،یہ کٹوتیاں صرف ان لوگوں پر اثر انداز نہیں ہوں گی جو صحت کی دیکھ بھال کے خواہاں ہی بلکہ یہ وی اے کے ہر پہلو میں افراتفری پیدا کریں گی جن میں فوائد میں تاخیر، دعوئوں کی پراسیسنگ میں دباؤ اور طلبہ کے سابق فوجیوں اور سکولوں کے لیے اپنی ضرورت کی مدد حاصل کرنا تقریباً ناممکن بنا دیں گی۔
واشنگٹن کے سینیٹر پیٹی مرے نے ٹرمپ اور مسک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات مشتعل کرنے والی ہے کہ دو ارب پتیوں کا خیال ہے کہ وہ خدمات کے انتظام کے ذمہ دار دسیوں ہزار لوگوں کو برطرف کر سکتے ہیں اور ملک بھر میں نو ملین سے زیادہ سابق فوجیوں پر اعتماد کرتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بالکل غیر اخلاقی ہے اور اس مقدس عہد کی خلاف ورزی ہے جو ہم اپنے سابق فوجیوں سے کرتے ہیں کہ جب وہ گھر واپس آئیں تو ان کا خیال رکھیں۔
جنوری میں وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد سے، ٹرمپ نے ایک وسیع جارحانہ کارروائی شروع کی ہے جس کا مقصد عوامی اخراجات میں کمی اور وفاقی بیوروکریسی کو کم کرنا ہے، ان اہداف میں سے ایک (جن کا انہوں نے انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا)۔انہوں نے ڈی او جی ای کے لیے ایک اعلیٰ عطیہ دہندہ کے قریبی مشیر مسک کو مشیر بنایا جنہوں نے ہزاروں سرکاری ملازمتوں اور ایجنسیوں کو ختم کر دیا ۔
انتظامیہ نے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی ( یوایس ایڈ) کو بھی ختم کرنے کی کوشش کی جس سے دنیا بھر میں بہت سے انسانی اور دیگر امدادی منصوبوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔ صورت حال سے واقف ایک ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ انٹرنل ریونیو سروس (جو کہ امریکی وفاقی ٹیکس جمع کرنے کی ذمہ دار ہے )اپنے تقریباً 90,000 ملازمین میں سے نصف کو فارغ کرنے پر غور کر رہی ہے۔








