ٹرمپ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے رقم حاصل کرنے میں ناکام

واشنگٹن ۔ 26 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے اخراجاتی بل میں میکسیکو سے متصل سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے رقم حاصل کرنے کے منصوبے سے دستبرداری کا اشارہ دیا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کے قریبی مشیر کیلین کونوے کا کہنا ہے کہ دیوار کی تعمیر کے لیے اخراجات بجٹ میں شامل نہیں کیے جائیں گے جو جمعہ تک …

واشنگٹن ۔ 26 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے اخراجاتی بل میں میکسیکو سے متصل سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے رقم حاصل کرنے کے منصوبے سے دستبرداری کا اشارہ دیا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کے قریبی مشیر کیلین کونوے کا کہنا ہے کہ دیوار کی تعمیر کے لیے اخراجات بجٹ میں شامل نہیں کیے جائیں گے جو جمعہ تک ہرصورت منظور کیا جانا ہے۔انہوں نے تصدیق کی کہ اس دیوار کی تعمیر کے لیے اس ہفتے رقم حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن یہ ان کی اہم ترجیح رہے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply