ٹرمپ کے مواخذے اور عہدے سے ہٹائے جانے کے مطالبات پر مبنی پٹیشن پر دستخط کرنے والوں کی تعدا د چالیس لاکھ سے تجاوز کر گئی

واشنگٹن ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کے لئے خطرناک قرار دے کر ان کے مواخذے اور عہدے سے ہٹائے جانے کے مطالبات پر مبنی پٹیشن پر دستخط کرنے والوں کی تعدا د تین ماہ کے دوران چالیس لاکھ سے تجاوز کر گئی جو صدر ٹرمپ کی حمایت میں تیزی سے کمی کا ثبوت ہے۔امریکی آن لائن نیوز سروس پولیٹیکو کے مطابق ٹام سٹیئر …

واشنگٹن ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کے لئے خطرناک قرار دے کر ان کے مواخذے اور عہدے سے ہٹائے جانے کے مطالبات پر مبنی پٹیشن پر دستخط کرنے والوں کی تعدا د تین ماہ کے دوران چالیس لاکھ سے تجاوز کر گئی جو صدر ٹرمپ کی حمایت میں تیزی سے کمی کا ثبوت ہے۔امریکی آن لائن نیوز سروس پولیٹیکو کے مطابق ٹام سٹیئر کی طرف سے گذشتہ اکتوبر میں شروع کردہ اس مہم کے دوران امریکی ذرائع ابلاغ میں صدر ٹرمپ کے خلاف اشتہارات پر بھاری رقوم خرچ کی گئی ہیں۔ امریکی حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ارکان نے کہا ہے کہ مذکورہ پٹیشن کی بنیاد پر صدر کے مواخذے کا کوئی امکان نہیں۔د

Leave a Reply