ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شنگھائی میں ہونے والی 3 روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے درخواستیں طلب کر لیں

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے چین میں منعقد ہونے والی 3 روزہ عالمی تجارتی نمائش”ڈومو ٹیکس ایشیائ/ چائنہ فلور“ میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 22 جنوری 2018ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں کارپٹس، ٹیکسٹائل، فلور کورنگ، ووڈن فلور اور انڈسٹریل/ لچکدار فرش وغیرہ تیار و برآمد …

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے چین میں منعقد ہونے والی 3 روزہ عالمی تجارتی نمائش”ڈومو ٹیکس ایشیائ/ چائنہ فلور“ میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 22 جنوری 2018ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں کارپٹس، ٹیکسٹائل، فلور کورنگ، ووڈن فلور اور انڈسٹریل/ لچکدار فرش وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرکے اپنی مصنوعات کی نمائش اور درآمد کنندگان سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔ عالمی تجارتی میلے کا انعقاد 20تا 22 جنوری چین کے شہر شنگھائی میں ہو گا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply