اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم کی خلاف ورزی پرفیصل آباد اور چنیوٹ میں شوگرملزکے دو پیداواری لائنیں سیل کر دیں۔ایف بی آر کی جانب سے منگل کویہاں جاری بیان کے مطابق چینی کے شعبہ میں ٹیکس چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور الیکٹرانک مانیٹرنگ …
ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی خلاف ورزی، چنار شوگر مل کی دو پیداواری لائنیں سیل

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم کی خلاف ورزی پرفیصل آباد اور چنیوٹ میں شوگرملزکے دو پیداواری لائنیں سیل کر دیں۔ایف بی آر کی جانب سے منگل کویہاں جاری بیان کے مطابق چینی کے شعبہ میں ٹیکس چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم کی خلاف ورزی میں ملوث پائی جانے والی شوگر ملوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
ان اقدامات کے تسلسل اور شوگر ملوں کی مسلسل نگرانی کے دوران پیر 5 جنوری 2026 کو فیصل آباد کے علاقے سمندری میں واقع چنار شوگر مل میں تعینات ایف بی آر عملے نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی خلاف ورزی پر دو پیداواری لائنیں سیل کر دیں۔ اسی طرح منگل 6 جنوری 2026 کو چنیوٹ کے علاقے لالیاں میں واقع سفینہ شوگر مل کو ایف بی آر کے الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔
ترجمان ایف بی آرنے بتایا کہ حکومتِ پاکستان شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری اور ٹیکس قوانین کی عدم تعمیل کے خلاف اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتی ہے۔انفورسمنٹ کی کارروائیاں ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے، سرکاری محصولات کے تحفظ اور شوگر انڈسٹری میں شفافیت کو یقینی بنانے کی وسیع تر مہم کا حصہ ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ شوگر کرشنگ سیزن کے اختتام کے بعد بھی سخت نگرانی اور انفورسمنٹ کی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ واجب الادا ٹیکسوں کی وصولی کے بعد صارفین کو چینی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔








