اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):ٹور آف اسلام آباد سائیکل ریس کے دوسرے روز فیصل مسجد سے مری تک کے کٹھن مرحلے میں سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ایس ایس جی سی ریڈ کے فرمان محمد نے مری ایکسپریس وے کی چڑھائی کے آخری چند کلومیٹر میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور تنہا فنش لائن عبور کرتے ہوئے سٹیج 2 اپنے نام کر لی۔ فرمان محمد نے یہ مرحلہ …
ٹور آف اسلام آباد کے دوسرے روز فیصل مسجد سے مری تک کے کٹھن مرحلے میں سنسنی خیز مقابلہ، ایس ایس جی سی ریڈ کے فرمان محمد سٹیج 2 اپنے نام کرلی

مزید خبریں
اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):ٹور آف اسلام آباد سائیکل ریس کے دوسرے روز فیصل مسجد سے مری تک کے کٹھن مرحلے میں سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ایس ایس جی سی ریڈ کے فرمان محمد نے مری ایکسپریس وے کی چڑھائی کے آخری چند کلومیٹر میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور تنہا فنش لائن عبور کرتے ہوئے سٹیج 2 اپنے نام کر لی۔ فرمان محمد نے یہ مرحلہ 2:05:02 میں مکمل کیا اور مجموعی طور پر 2:44:58 کے وقت کے ساتھ اب وہ پورے ٹور میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔
گزشتہ روز کے فاتح یوسف (ایس ایس جی سی) دوسرے نمبر پر رہے اور مجموعی رینکنگ میں بھی وہ دوسرے مقام پر ہیں۔ دیگر کیٹیگریز میں ایس ایس جی سی کے وزیر احمد (ماسٹرز 40-49) اور مرینہ (ویمن پروفیشنل) اپنی اپنی کیٹیگریز میں سب سے آگے ہیں، جبکہ اسلام آباد کے رضوان اللہ نذیر نے ماسٹرز 50 پلس میں اپنی برتری برقرار رکھی ہے۔ اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یہ مقابلہ ملکی سطح پر سائیکلنگ کی مہارت اور ہمت کا بہترین نمونہ پیش کر رہا ہے۔








