ٹور میچ، پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنا لئے، اسد شفیق 101 رنز کے ساتھ ناقابل شکست، پاپ لوئیڈ نے 5 وکٹیں حاصل کیں

پرتھ۔ 15 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹور میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنا لئے، شان مسعود اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں بنائیں، کپتان اسد شفیق 101 اور کاشف بھٹی 56 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، لوئیڈ پاپ نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جمعہ کو ڈبلیو اے سی اے گرائونڈ، …

پرتھ۔ 15 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹور میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنا لئے، شان مسعود اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں بنائیں، کپتان اسد شفیق 101 اور کاشف بھٹی 56 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، لوئیڈ پاپ نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جمعہ کو ڈبلیو اے سی اے گرائونڈ، پرتھ میں شروع ہونے والے دو روزہ ٹور میچ میں پاکستان کے کپتان اسد شفیق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر عابد علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، امام الحق اور شان مسعود نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 70 رنز کا اضافہ کیا، امام الحق دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 44 رنز بناکر لوئیڈ پاپ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے، حارث سہیل فارم بحال کرنے میں ناکام رہے اور صرف 2 رنز بنا کر لوئیڈ پاپ کا نشانہ بن گئے، محمد رضوان بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 22 رنز بنانے کے بعد لوئیڈ پاپ کی گیند پر میتھیو سپورز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، شان مسعود نے 76 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں ٹم اوکلی نے آئوٹ کیا، اسد شفیق اور بابر اعظم کے مابین 117 رنز کی شراکت قائم ہوئی، بابر اعظم 63 رنز بنانے کے بعد لوئیڈ پاپ کی گیند پر بریڈلی ہوپ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، اسد شفیق نے ایک اینڈ سے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور سنچری بنائی، کھیل کے اختتام تک اسد شفیق اور کاشف بھٹی نے مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور 7 وکٹوں پر ٹیم کا سکور 386 تک پہنچا دیا، اسد شفیق 101 اور کاشف بھٹی 56 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، لوئیڈ پاپ نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔