لندن۔4نومبر (اے پی پی):ٹوٹنہم ہاٹ پورنے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں آسٹن ولا کو بآسانی 1-4 گول سے ہرا دیا۔ انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن، انگلینڈڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پورنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹن ولا کی ٹیم کو 1-4 گول سے ہرا دیا۔ڈومینک سولانکے نے دو جبکہ برینن جانسن اور …
ٹوٹنہم ہاٹ پورانگلش پریمیئر لیگ میں آسٹن ولا کو 1-4 گول سے ہرا دیا

مزید خبریں
لندن۔4نومبر (اے پی پی):ٹوٹنہم ہاٹ پورنے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں آسٹن ولا کو بآسانی 1-4 گول سے ہرا دیا۔ انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن، انگلینڈڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پورنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹن ولا کی ٹیم کو 1-4 گول سے ہرا دیا۔ڈومینک سولانکے نے دو جبکہ برینن جانسن اور جیمز میڈیسن نے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم ٹوٹنہم ہاٹ پور کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
آسٹن ولا کی جانب سے واحد گول مورگن راجرز نے سکور کیا۔ ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹن ولاکے مورگن راجرز نے 32 ویں منٹ میں ایک گول سکور کیا اور اپنی ٹیم کو ٹوٹنہم ہاٹ پور کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی ۔ٹوٹنہم ہاٹ پورکی طرف سے برینن جانسن نے 49 ویں منٹ پر ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔ ٹوٹنہم ہاٹ پور کے ڈومینک سولانکے نے 75 اور 79 ویں منٹ پر یکے بعد دیگرے دو گول سکور کر کے مقابلہ 1-3 کر دیا ۔ میچ کے اختتامی لمحات میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کے جیمز میڈیسن نے ایک گول کر کے مقابلہ 1-4 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا اور یوں ٹوٹنہم ہاٹ پور نے میچ میں آسٹن ولا کی ٹیم کوایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔
یہ ٹوٹنہم ہاٹ پور کی لیگ میں پانچویں فتح ہے اور وہ ٹیبل پر 16 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد لیورپول کی ٹیم سب سے زیادہ 25 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے ،دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 23 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم 19 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔








