اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 53 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ 11ہزار 300 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے کسی علاقہ سے ٹڈی دل رپورٹ نہیں ہوا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے …
ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 53 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے،11ہزار 300 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کی تلفی کیلیے ادویات کا اسپرے ، اس دوران پنجاب کے کسی علاقہ سے ٹڈی دل رپورٹ نہیں ہوا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 53 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ 11ہزار 300 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے کسی علاقہ سے ٹڈی دل رپورٹ نہیں ہوا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک کے50 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے، بلوچستان کے 33، خیبر پختونخوا کے 11 اور سندھ کے 6 اضلاع متاثر ہیں۔ کل پنجاب کے کسی علاقہ سے ٹڈی دل رپورٹ نہیں ہوا۔ بلوچسستان میں خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، کیچ، پنجگور، خاران، وشک اور کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع بھی متاثر ہوئے ہیں۔ کے پی میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، کوہاٹ، اورکزئی، پشاور اور خیبر کے اضلاع متاثر ہیں۔ سندھ میں گھوٹکی، سانگھڑ، سکھر، شہید بے نظیر آباد، مٹیاری اور جامشورو میں ٹڈی دل کے حملے ہوئے ہیں۔ ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ 1237 ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 53 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ 11ہزار 300 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا۔ بلوچسستان میں 9 ہزار 100 ہزار ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں 1100 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ سندھ میں گذشتہ روز 1100 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ اب تک پورے ملک میں 5 لاکھ 78 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔ پشین میں 550 ہیکٹر رقبہ پر ہوائی جہاز کے ذریعے کیمیائی اسپرے کیا گیا۔








