ٹھٹھہ ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ٹھٹھہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ٹھٹھہ کے عوام کے مطالبات سے بڑھ کر ان کیلئے اعلانات کئے، وزیراعظم کے اعلانات کا زبردست خیرمقدم کیا اور جلسہ گاہ بھرپور تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھی۔ جمعرات کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ ٹھٹھہ آ کر بہت خوش ہیں انہوں کی …
ٹھٹھہ میں وزیراعظم نے عوام کے مطالبات سے بڑھ کر اعلانات ، جلسہ گاہ بھرپور تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھی
ٹھٹھہ ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ٹھٹھہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ٹھٹھہ کے عوام کے مطالبات سے بڑھ کر ان کیلئے اعلانات کئے، وزیراعظم کے اعلانات کا زبردست خیرمقدم کیا اور جلسہ گاہ بھرپور تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھی۔ جمعرات کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ ٹھٹھہ آ کر بہت خوش ہیں انہوں کی عوام کی طرف سے والہانہ محبت کے اظہار پر کہا کہ وہ ٹھٹھہ کے عوام کے ساتھ محبت کے رشتہ میں بندھے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ دوستی اور محبت نبھائیں گے۔ وزیراعظم نے ٹھٹھہ، سجاول اور ٹنڈو محمد خان کیلئے صحت کارڈ کے اجراءکا اعلان کیا تو عوام نے پرجوش انداز میں تالیاں بجائیں اور نعرے بازی شروع کر دی جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ابھی آپ کو اور بھی تحفے دینے ہیں۔ وزیراعظم نے ٹھٹھہ کیلئے 500 بستر کے ہسپتال، کئی دیہات کو بجلی اور گیس کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جتنے دیہات کو کہیں گے بجلی دینے کا وعدہ کرتا ہوں۔









