ٹیبل ٹینس کے ضلی مقابلہ جات میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بکھر کی شاندار کامیابی

بھکر۔ 04 نومبر (اے پی پی):ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلہ جات گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج آف کامرس بھکر میں منعقد ہو ئے۔ ٹیبل ٹینس ڈبل کا مقابلہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر اور گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج آف کامر س بھکر کے مابین منعقد ہوا ۔ جس میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر نے شاندار کامیابی حاصل کی ۔ ٹیبل ٹینس سنگل کے مقابلہ کا …

بھکر۔ 04 نومبر (اے پی پی):ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلہ جات گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج آف کامرس بھکر میں منعقد ہو ئے۔ ٹیبل ٹینس ڈبل کا مقابلہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر اور گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج آف کامر س بھکر کے مابین منعقد ہوا ۔

جس میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر نے شاندار کامیابی حاصل کی ۔ ٹیبل ٹینس سنگل کے مقابلہ کا فائنل گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج آف کامر س بھکر اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے مابین منعقد ہوا جس میں گورنمنٹ ا یسوسی ایٹ کالج آف کامرس بھکر فاتح رہا ۔

ان مقابلہ جات کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس بھکر ملک محمدتاج اعوان تھے جبکہ پروفیسر محمد رمضان خا ن سیا لوی ،پرو فیسر شیخ محمد اکرام ،پرو فیسر محمد ناصر ترمذی اورپرو فیسر شیخ مرتضیٰ سمیت طلبا کی کثیر تعداد نےبھی شرکت کی ۔

پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر پروفیسر نعیم الحق چوہدری نے اس کا میابی پر ٹیم انچارج اور سیکرٹری سپورٹس بورڈ پرو فیسر محمد رمضان خا ن سیا لوی اور فاتح کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

مزید خبریں