راولپنڈی۔10اپریل (اے پی پی):ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے سب سے کامیاب بیٹر اور سابق کپتان ایلسٹر کک پہلی بار پی ایس ایل کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق کمنٹری پینل میں ایلسٹر کک کے علاوہ انگلینڈ کے مارک نکولس، ڈومینک کارک، جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی، آسٹریلیا کے مائیک ہیزمین، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور بنگلہ دیش کے اطہر علی خان بھی کمنٹری کریں گے۔
دو بار کی ویمنز ورلڈ کپ فاتح آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزا اسٹالیکر بھی پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گی۔ پاکستان کے چار سابق کپتان رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقار یونس اور عامر سہیل کے علاوہ بازید خان عروج ممتاز اور کرکٹ اینالسٹ سکندر بخت بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ وسیم اکرم بھی پہلی بار پی ایس ایل کمنٹری کریں گے۔
اردو کمنٹری پینل میں طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا کی ایرن ہالینڈ اور پاکستان کی زینب عباس میچوں کے دوران پریزینٹرز ہوں گی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی دنیا کے بڑے ناموں کی کمنٹیٹرز کے طور پر موجودگی سے کوریج کا بہترین معیار نظر آئے گا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے سب سے کامیاب بیٹر اور سابق کپتان ایلسٹر کک پہلی بار پی ایس ایل کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے
راولپنڈی۔10اپریل (اے پی پی):ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے سب سے کامیاب بیٹر اور سابق کپتان ایلسٹر کک پہلی بار پی ایس ایل کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق کمنٹری پینل میں ایلسٹر کک کے علاوہ انگلینڈ کے مارک نکولس، ڈومینک کارک، جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی، آسٹریلیا کے مائیک ہیزمین، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور بنگلہ دیش کے اطہر علی خان بھی کمنٹری …
مزید خبریں
غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے باعث فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج کی ملاقات
صدر مملکت نے ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری ، بعض ایڈیشنل ججز کی توثیق کی منظوری دے دی
راولپنڈی۔10اپریل (اے پی پی):ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے سب سے کامیاب بیٹر اور سابق کپتان ایلسٹر کک پہلی بار پی ایس ایل کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق کمنٹری پینل میں ایلسٹر کک کے علاوہ انگلینڈ کے مارک نکولس، ڈومینک کارک، جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی، آسٹریلیا کے مائیک ہیزمین، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور بنگلہ دیش کے اطہر علی خان بھی کمنٹری کریں گے۔
دو بار کی ویمنز ورلڈ کپ فاتح آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزا اسٹالیکر بھی پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گی۔ پاکستان کے چار سابق کپتان رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقار یونس اور عامر سہیل کے علاوہ بازید خان عروج ممتاز اور کرکٹ اینالسٹ سکندر بخت بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ وسیم اکرم بھی پہلی بار پی ایس ایل کمنٹری کریں گے۔
اردو کمنٹری پینل میں طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا کی ایرن ہالینڈ اور پاکستان کی زینب عباس میچوں کے دوران پریزینٹرز ہوں گی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی دنیا کے بڑے ناموں کی کمنٹیٹرز کے طور پر موجودگی سے کوریج کا بہترین معیار نظر آئے گا۔
مزید خبریں
غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے باعث فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج کی ملاقات
صدر مملکت نے ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری ، بعض ایڈیشنل ججز کی توثیق کی منظوری دے دی
سعودی ولی عہد سے یوکرینی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ ، علاقائی دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
ویزا مسائل، نائیجیریا فلیگ فٹبال ورلڈ چیمپئن شپ 2026سے دستبردار
ورلڈ ایکواٹکس کا بیجنگ میں ہونے والی شارٹ کورس سوئمنگ ورلڈ چیمپئن شپ 2026کے شیڈول کا اعلان
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کولمبیا میں زلزلے سے اموات اور تباہی پر افسوس کا اظہار
کیسکو نے شہرکے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا