اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) پانچ سال کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ نے قومی خزانے کو 684 ارب روپے کے ٹیکسز ادا کئے ہیں جبکہ مالی سال 2013ءتا 2017ءکے دوران ٹیلی کام کے شعبہ میں خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اسی طرح شعبہ میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم …
ٹیلی کام کے شعبہ نے پانچ سال میں 684 ارب روپے کے ٹیکسز جمع کرائے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) پانچ سال کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ نے قومی خزانے کو 684 ارب روپے کے ٹیکسز ادا کئے ہیں جبکہ مالی سال 2013ءتا 2017ءکے دوران ٹیلی کام کے شعبہ میں خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اسی طرح شعبہ میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 2.3 ارب ڈالر رہا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017ءکے دوران موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی چار کمپنیوں کی جانب سے مختلف ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں قومی خزانے کو 68.37 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں جبکہ ان کمپنیوںکی آمدن 436 ارب روپے رہی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق ملک میں براڈبینڈ صارفین کی تعداد 58.33 ملین تک بڑھ گئی ہے جبکہ ملک میں موبائل فونز صارفین مجموعی قومی آبادی کے 74.1 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔








