کینڈی۔25فروری (اے پی پی):سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے اہم مقابلے میں انگلینڈ کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم اب بھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئی اور پوری توجہ اگلا میچ جیتنے پر مرکوز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساتھ ہی …
ٹیم اب بھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئی ، پوری توجہ اگلا میچ جیتنے پر مرکوز ہے،شاہین شاہ آفریدی

مزید خبریں
کینڈی۔25فروری (اے پی پی):سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے اہم مقابلے میں انگلینڈ کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم اب بھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئی اور پوری توجہ اگلا میچ جیتنے پر مرکوز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساتھ ہی دیگر میچز کے نتائج پر بھی نظر ہے۔ انہوں نے انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غیر معمولی اننگز کھیلی اور میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ شاہین کے مطابق ہیری بروک نے بااعتماد اور معیاری کھیل پیش کیا ۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہیری بروک کے ساتھ ان کی دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں فرنچائز کرکٹ میں ایک ساتھ کھیل چکے ہیں۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک مرحلے پر ٹیم کا سکور 180 تک جاتا دکھائی دے رہا تھا لیکن اہم شراکت داریوں کی کمی محسوس ہوئی۔ ان کے مطابق اس وکٹ پر زیادہ بڑا مجموعہ ترتیب دیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شکست کی ذمہ داری اجتماعی ہوتی ہے اور ٹیم کو مجموعی طور پر مزید بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا۔
اپنی کارکردگی سے متعلق سوال پر شاہین نے کہا کہ ان کی توجہ ہمیشہ اپنی محنت اور پرفارمنس پر رہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں جگہ ملے یا نہ ملے، وہ ہر موقع کے لیے تیار رہتے ہیں اور پاکستان کے لیے بہترین کھیل پیش کرنا ہی ان کا ہدف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ وہ خود اپنے معیار پر پورا اترنے کی کوشش کرتے ہیں۔








