اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹینٹ ،کینویس اور ترپالوں کی برآمدات میں 19.77 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا ستمبر کے دوران 2ہزار 74 ملین روپے مالیت کے ٹینٹ ،کینویس اور ترپالیں برآمد کی گئےں جبکہ رواں مالی سال 2019-20 کے اسی عرصہ کے دوران ٹینٹ …
ٹینٹ ،کینویس اور ترپالوں کی برآمدات میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹینٹ ،کینویس اور ترپالوں کی برآمدات میں 19.77 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا ستمبر کے دوران 2ہزار 74 ملین روپے مالیت کے ٹینٹ ،کینویس اور ترپالیں برآمد کی گئےں جبکہ رواں مالی سال 2019-20 کے اسی عرصہ کے دوران ٹینٹ ،کینویس اور ترپالوں کی برآمدات 2ہزار 484 ملین تک پہنچ گئیں ۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ءکی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوران ٹینٹ ،کینویس اور ترپالوں کی برآمدات میں 410 ملین روپے یعنی 19.77فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔








