ٹین بلین ٹری سونامی کے تحت پودوں کی نرسریاں بنانے میں خواتین کا حصہ 10 فیصد سے بڑھایا جائے،ملک امین اسلم

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ان کی وزارت نے صوبوں سے درخواست کی ہے کہ ٹین بلین ٹری سونامی کے تحت پودوں کی نرسریاں بنانے میں خواتین کا حصہ 10 فیصد سے بڑھایا جائے۔ ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلین ٹری منصوبہ کے تحت …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ان کی وزارت نے صوبوں سے درخواست کی ہے کہ ٹین بلین ٹری سونامی کے تحت پودوں کی نرسریاں بنانے میں خواتین کا حصہ 10 فیصد سے بڑھایا جائے۔ ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلین ٹری منصوبہ کے تحت خواتین کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح دیہی علاقوں کی خواتین اپنے گھر کے قریب پودوں کی نرسریاں قائم کرنے کے قابل ہوئی ہیں۔اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کی ٹیموں نے انہیں رہنمائی اور معاونت فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کی شجر کاری مہم میں 20 کروڑ پودے لگانے کا بڑا ہدف رکھا گیا ہے۔ شجر کاری پروگرام کے زریعے اب تک یومیہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کشوں کے لئے 85 ہزار روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔ حکومت ملک کے سر سبز رقبے میں اضافے کے ساتھ ساتھ گرین روزگار کی فراہمی کے لئے بھی خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔