اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):مالی سال 2025-26 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 6.4 ارب ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو ملکی تاریخ میں کسی بھی چار ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ برآمدی حجم ہے۔ یہ اعداد و شمار عارف حبیب لمیٹڈ کی تازہ ترین رپورٹ میں جاری کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر نے اس شاندار …
ٹیکسٹائل برآمدات میں تاریخی اضافہ ،رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 6.4 ارب ڈالر کی غیر معمولی کارکردگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):مالی سال 2025-26 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 6.4 ارب ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو ملکی تاریخ میں کسی بھی چار ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ برآمدی حجم ہے۔ یہ اعداد و شمار عارف حبیب لمیٹڈ کی تازہ ترین رپورٹ میں جاری کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر نے اس شاندار کارکردگی میں بنیادی کردار ادا کیا:نٹ ویئر کی برآمدات 1.9 ارب ڈالر،ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 1.4 ارب ڈالریہ دونوں شعبوں کے لیے بھی ریکارڈ سطح کی برآمدات ہیں۔
ٹیکسٹائل برآمدات میں اس نمایاں اضافے کی وجوہات میں عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی طلب میں اضافہ، ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی مضبوط کارکردگی، اور روپے کی قدر میں استحکام شامل ہیں۔عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق یہ پیش رفت وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کاروبار دوست پالیسیوں، پالیسی تسلسل، صنعتی سہولت کاری، اور برآمدی شعبوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی حکومتی ترجیحات کا نتیجہ ہے۔ توانائی لاگت میں اعتدال، کاروباری اعتماد کی بحالی اور برآمدی سیکٹر کے لیے سہولتی اقدامات نے مجموعی تجارتی ماحول کو مزید بہتر بنایا ہے۔
حکومتِ پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ برآمدات میں اضافہ اور پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی عالمی مسابقت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سہولتی اقدامات اور اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ کاروباری اعتماد کی بحالی، توانائی لاگت میں بتدریج استحکام اور برآمدی سیکٹر کے لیے سہولتی اقدامات نے مجموعی تجارتی ماحول کو مزید مضبوط بنایا ہے۔








