اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران ملک سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے پاکستان کو 11.129 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواہے، مالی سال کے اختتام پر اس میں مزیداضافہ کاامکان ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر اپریل 2019ءتک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے پاکستان نے و 11.129 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے …
ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے 11.129 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ، مالی سال کے اختتام پر مزیداضافہ کاامکان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران ملک سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے پاکستان کو 11.129 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواہے، مالی سال کے اختتام پر اس میں مزیداضافہ کاامکان ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر اپریل 2019ءتک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے پاکستان نے و 11.129 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.02 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کے 10 مہینوں میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے پاکستان نے 11.13 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیاتھا۔جن ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ان میں نیٹ وئیر بھی شامل ہیں جس کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے مٰں 8.76 فیصد اضافہ ہواہے، جولائی سے لیکر اپریل 2019ءتک نیٹ وئیر کی برآمدات سے ملک کو 2396.474 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں نیٹ وئیر کی برآمدات سے ملک کو 2203.500 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اس عرصہ میں بیڈوئیر کی برآمدات میں اضافہ کی شرح میں 2.4 جبکہ ٹینٹ، کینوس اورترپال کی برآمدات میں 1.41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔






