اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):ٹیکسٹائل مصنوعات کی ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر( گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں )25 فیصد اضافہ ہواہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات اورآل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے اعداد وشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو10.93 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال …
ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 25 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):ٹیکسٹائل مصنوعات کی ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر( گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں )25 فیصد اضافہ ہواہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات اورآل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے اعداد وشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو10.93 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد سے ملک کو 8.77 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
جنوری 2022کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر17 فیصدکا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔
اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 1.55 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو 2021 کے اسی ماہ کے مقابلے میں 17 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جنوری میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.32 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا ۔
اعدادوشمار کے مطابق دسمبر2021 کے مقابلے میں جنوری 2022میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
دسمبر2021 میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.62 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جو جنوری میں کم ہوکر1.55 ارب ڈالرہوگیا۔








