اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) گزشتہ ماہ کے دوران پاکستان سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں 7.45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق ماہ نومبر میں پاکستان نے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے 1.042 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کمایا ‘ کمایا گزشتہ سال اسی مہینے میں پاکستان نے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے 1.120ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا …
ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں 7.45 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) گزشتہ ماہ کے دوران پاکستان سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں 7.45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق ماہ نومبر میں پاکستان نے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے 1.042 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کمایا ‘ کمایا گزشتہ سال اسی مہینے میں پاکستان نے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے 1.120ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ ایکسپورٹ گروپ کی برآمدات کے مطابق کاٹن کے کپڑوں کی برآمدات کی شرح 3.40فیصد ریکارڈ کی گئی ‘ کاٹن کے کپڑوں کی برآمدات سے نومبر میں 172.775 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا گزشتہ سال اسی عرصے میں کاٹن کے کپڑوں کی برآمدات سے پاکستان نے 166.94 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔








