لاہور۔21جولائی(اے پی پی )نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی ایک محفوظ سکیم ہے جس کے تحت رضا کارانہ ادائیگی کرنے والوں سے کوئی سوال نہیں پوچھا جائے گا ۔ وہ ہفتہ کے روز ےہاں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینارسے خطاب کر رہی تھیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ایمنسٹی سکیم کے تحت اب تک فیڈرل بورڈ آف …
ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت رضا کارانہ ادائیگی کرنے والوں سے کوئی سوال نہیں پوچھا جائے گا،وفاقی وزیر خزانہ

مزید خبریں
لاہور۔21جولائی(اے پی پی )نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی ایک محفوظ سکیم ہے جس کے تحت رضا کارانہ ادائیگی کرنے والوں سے کوئی سوال نہیں پوچھا جائے گا ۔ وہ ہفتہ کے روز ےہاں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینارسے خطاب کر رہی تھیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ایمنسٹی سکیم کے تحت اب تک فیڈرل بورڈ آف ریونیو 100ارب روپے اکٹھا کر چکا ہے، الیکشن کے بعد یہ رجحان بڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اگلی حکومت کے حوالے سے بے یقینی کا شکار ہیں کہ شاید ان سے غیر ظاہر کردہ ذرائع آمدن کے بارے میں پوچھا جائے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ سکیم وفاقی کابینہ کی منظوری سے جاری کی گئی ہے۔ اس بارے میں کسی کو بھی شکوک و شبہات کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ ایسی سکیم پاکستان میں پہلی دفعہ نہیں دی جارہی، دنیا میں ہر جگہ ایمنسٹی جیسی سکیمیں متعارف کروائی جا چکی ہیں ۔








