ٹیکس سال دو ہزار انیس میں گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد ساڑھے 24 لاکھ ہو گئی ہے، گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہو گی‘ ترجمان ایف بی آر

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان کے مطابق ٹیکس سال دو ہزار انیس میں گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد ساڑھے 24 لاکھ ہو گئی ہے، گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہو گی۔ جمعہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان کے مطابق ٹیکس سال دو ہزار انیس میں گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد ساڑھے 24 لاکھ ہو گئی ہے، گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہو گی۔ جمعہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی اور 29 فروری کی رات بارہ بجے ایکٹیو ٹیکس پئیر لسٹ سال 2018ءسے سال 2019ءمیں تبدیل کر دی جائے گی جس کی وجہ سے 2019ءکے گوشوارے نہ جمع کرانے والے افراد اس لسٹ سے خارج کر دیئے جائیں گے۔ 28 فروری تک ایف بی آر نے سال 2019ءکے تقریباً ساڑھے 24 لاکھ گوشوارے وصول کئے جو پچھلے سال کے 16 لاکھ 87 ہزار کے مقابلے میں 45 فیصد زائد ہیں۔ ماہ فروری میں وصول شدہ ٹیکسوں کی تعداد بھی گزشتہ سال کی نسبت سترہ فیصد زائد ہے۔ گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس سال دو ہزار انیس میں افراد کی تعداد تئیس لاکھ بیالیس ہزار سات سو ایک، ایسوسی ایشن آف پرسنز باسٹھ ہزار چار سو تین، کمپنیز کی تعداد چالیس ہزار نو سو اٹھاسی ہے۔ چیئر پرسن نوشین امجد جاوید نے ایف بی آر کے افسران اور سٹاف کو ان کی انتھک کوششوں اور محنت پر مبارک باد دی۔

مزید خبریں