راولپنڈی۔ 15 جنوری (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ریجنل ٹیکس آفس کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی قیادت چیف کمشنر آر ٹی او فرحت قیوم نے کی۔ اجلاس کی صدارت صدر آر سی سی آئی عثمان شوکت نے کی۔صدر آر سی سی آئی عثمان شوکت نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے سازگار اور کاروبار دوست …
ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے سازگار اور کاروبار دوست ٹیکس ماحول ناگزیر ہے، صدر آر سی سی آئی

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 15 جنوری (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ریجنل ٹیکس آفس کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی قیادت چیف کمشنر آر ٹی او فرحت قیوم نے کی۔ اجلاس کی صدارت صدر آر سی سی آئی عثمان شوکت نے کی۔صدر آر سی سی آئی عثمان شوکت نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے سازگار اور کاروبار دوست ٹیکس ماحول ناگزیر ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان میں خطے کے مقابلے میں ٹیکس کی شرح انتہائی زیادہ ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے موجودہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ کم کرنے، زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی و پذیرائی اور نئے ٹیکس دہندگان کو نیٹ میں لانے پر زور دیا۔انہوں نے برآمدکنندگان کے لیے ٹیکس مراعات، کارپوریٹ ٹیکس کی شرح میں کمی اور رجسٹریشن و آڈٹ کے نام پر نچلے عملے کی جانب سے ہراسانی اور بدعنوانی کے خاتمے کی سفارشات بھی پیش کیں۔
چیف کمشنر فرحت قیوم نے آر سی سی آئی کی تجاویز کو سراہتے ہوئے ٹیکس نیٹ میں توسیع اور ٹیکس کمپلائنس کے لیے تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹائزیشن، ڈیجیٹل انوائسنگ اور پوائنٹ آف سیل (POS) سسٹم کے ذریعے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔اجلاس میں سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی، نائب صدر فہد برلاس، سابق صدور نجم ریحان اور اسد مشہدی، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، مارکیٹوں اور تجارتی انجمنوں کے نمائندوں، مختلف کاروباری شعبوں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے اراکین نے شرکت کی۔








