ٹیکنالوجی پر مبنی بی آئی ایس پی کا این ایس ای آر سروے غیر سیاسی ہے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) ٹیکنالوجی پر مبنی بی آئی ایس پی کا این ایس ای آر سروے غیر سیاسی ہے، بی آئی ایس پی کی جانب سے تیار کردہ آٹومیٹڈ سسٹم 100 فیصد درست ڈیٹا اکٹھا کرنے اور قومی سماجی و اقتصادی سروے کے دوران جمع کردہ اعداد و شمار میں کسی بھی غلطی کو اسی وقت ٹھیک کرنے کے قابل بناتا ہے، یہ نظام گھرانوں …

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) ٹیکنالوجی پر مبنی بی آئی ایس پی کا این ایس ای آر سروے غیر سیاسی ہے، بی آئی ایس پی کی جانب سے تیار کردہ آٹومیٹڈ سسٹم 100 فیصد درست ڈیٹا اکٹھا کرنے اور قومی سماجی و اقتصادی سروے کے دوران جمع کردہ اعداد و شمار میں کسی بھی غلطی کو اسی وقت ٹھیک کرنے کے قابل بناتا ہے، یہ نظام گھرانوں کی دہلیز پر اکٹھا کئے جانے والے ڈیٹا کی بجائے شمار کنندگان کے اکٹھا کئے جانے والے ڈیٹا کی شناخت کرتا ہے، شناخت کئے جانے والے علاقوں کا دوبارہ سروے کیا جائے گا تاکہ کوئی مستحق گھرانہ سروے میں نہ رہ جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے چارسدہ دورے میںمقامی نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا جہاں انہوں نے نمائندگان کو قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری این ایس ای آر سروے کے بارے میں بریفنگ دی۔

Leave a Reply