ٹی وی چینلز پر اشتہارات ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار،چیئرمین پیمرا اور چیئرمین تحریک انصاف کو الگ الگ خطوط ارسال

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے ٹی وی چینلز پر تحریک انصاف کے اشتہارات کو میڈیا کے لئے جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے چیئرمین پیمرا اور تحریک انصاف کے چیئرمین کو الگ الگ خطوط ارسال کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ دوسری سیاسی جماعتوں کے خلاف توہین آمیز زبان کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ منگل کو الیکشن کمیشن کی …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے ٹی وی چینلز پر تحریک انصاف کے اشتہارات کو میڈیا کے لئے جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے چیئرمین پیمرا اور تحریک انصاف کے چیئرمین کو الگ الگ خطوط ارسال کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ دوسری سیاسی جماعتوں کے خلاف توہین آمیز زبان کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ بات الیکشن کمیشن کے نوٹس میں آئی ہے کہ مختلف ٹی وی چینلز پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چلائے جانے والے اشتہارات میں دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف توہین آمیز، نازیبا زبان استعمال کی جا رہی ہیں جو کہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لئے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ خط میں عمران خان کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس قسم کے رجحانات سے گریز کیا جائے۔ اگر اس میں ناکامی ہوئی تو پھر الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کے نام خط بھی ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹی وی چینلز پر چلائے جانے والے اشتہارات میں دیگر جماعتوں اور قیادت کے خلاف بیہودہ مواد الیکشن کمیشن کے سیاسی جماعتوں اورامیدواروں کے لئے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق کی شق 46 اور 47 کی خلاف ورزی ہے۔ اس صورتحال سے سیاسی جماعتوں کے درمیان باہمی کشمکش کا خدشہ ہے جس سے انتخابات میں امن و امان کا صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں