احمد آباد۔22فروری (اے پی پی):آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر ایٹ مرحلےکےگروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل فتوحات پر بریک لگا دیا۔ اتوار کوبھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلےگئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز …
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل فتوحات کو بریک لگ گیا ، سپر ایٹ کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو76 رنز سے شکست دے دی
احمد آباد۔22فروری (اے پی پی):آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر ایٹ مرحلےکےگروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل فتوحات پر بریک لگا دیا۔ اتوار کوبھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلےگئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 187 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے 63، ڈیوالڈ بریسویس نے 45 اور اسٹبس نے 44 رنز اسکور کیے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بھمراہ نے تین اور ارشدیپ سنگھ نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوگئی اور اس کی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں۔بھارتی بیٹر دوبے نے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے، ہاردک پانڈیا اور سوریا کماریادیو نے 18 ،18 رنزبنائے۔ان کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بلے باز قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو ینسن نے4،کیشو مہاراج نے 3 اور کاربن بوش نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔









