کینڈی۔26فروری (اے پی پی):بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بیٹنگ کے نئے ریکارڈز قائم ہوگئے ہیں۔ رواں ایونٹ میں اب تک چار سنچریاں سکور کی جاچکی ہیں، جو کسی بھی ایک ورلڈکپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ ہیں۔سری لنکا کے بلے باز پتھم نسانکا نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری بنا کر ابتدا کی۔ اس کے بعد کینیڈا کے یووراج سامرہ نے …
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم

مزید خبریں
کینڈی۔26فروری (اے پی پی):بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بیٹنگ کے نئے ریکارڈز قائم ہوگئے ہیں۔ رواں ایونٹ میں اب تک چار سنچریاں سکور کی جاچکی ہیں، جو کسی بھی ایک ورلڈکپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ ہیں۔سری لنکا کے بلے باز پتھم نسانکا نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری بنا کر ابتدا کی۔ اس کے بعد کینیڈا کے یووراج سامرہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ہندسوں کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن دلائی۔پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کے خلاف سنچری سکور کرکے ایک ہی ایڈیشن میں تین سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
بعدازاں سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے پاکستان کے خلاف سنچری بنا کر مجموعی تعداد چار تک پہنچا دی، جو ایک نیا عالمی اعزاز ہے۔اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کسی بھی ایڈیشن میں دو سے زیادہ سنچریاں نہیں بنی تھیں۔ 2007 کے پہلے ایڈیشن میں ایک سنچری بنی، 2009 میں کوئی سنچری نہ ہوسکی۔ 2010 میں دو اور 2012 میں ایک سنچری سکور ہوئی۔ 2014 اور 2016 میں دو، دو سنچریاں بنیں۔ 2021 میں ایک اور 2022 میں دو سنچریاں سکور ہوئیں جبکہ 2024 میں کوئی بلے باز سنچری بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔یوں 2026 کا ایڈیشن بیٹنگ کے اعتبار سے اب تک کا سب سے نمایاں اور یادگار ٹورنامنٹ بن گیا ہے۔








