ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارتی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار اہم میچ سے قبل ٹیم انجری کا خدشہ

کولمبو۔21فروری (اے پی پی):بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت احمد آباد میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقہ کے خلاف اہم مقابلے کی تیاریوں میں مصروف ہے، تاہم میچ سے قبل ٹیم انجری کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔ٹریننگ سیشن کے دوران ہاردک پانڈیا کی شاٹ محمد سراج کے بائیں گھٹنے پر جا لگی، جس کے بعد فاسٹ بائولر درد سے کراہتے …

کولمبو۔21فروری (اے پی پی):بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت احمد آباد میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقہ کے خلاف اہم مقابلے کی تیاریوں میں مصروف ہے، تاہم میچ سے قبل ٹیم انجری کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔ٹریننگ سیشن کے دوران ہاردک پانڈیا کی شاٹ محمد سراج کے بائیں گھٹنے پر جا لگی، جس کے بعد فاسٹ بائولر درد سے کراہتے دکھائی دیئے اور لنگڑاتے ہوئے نیٹ سے باہر چلے گئے۔ اس واقعے نے ٹیم مینجمنٹ اور شائقین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سیمی فائنل کی دوڑ میں انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔بھارت کو اس ورلڈ کپ میں پہلے ہی فٹنس مسائل کا سامنا رہا ہے۔

جسپریت بمراہ اور ابھیشیک شرما بیماری کے باعث ایک، ایک میچ سے باہر رہے جبکہ واشنگٹن سندر بھی طبیعت کی خرابی کا شکار ہوئے۔ ٹورنامنٹ سے قبل ہرشیت رانا انجری کے سبب اسکواڈ سے باہر ہو گئے تھے اور ان کی جگہ محمد سراج کو شامل کیا گیا تھا۔سراج نے اب تک ٹورنامنٹ میں صرف ایک میچ کھیلا ہے جس میں انہوں نے امریکا کے خلاف تین وکٹیں حاصل کی تھیں، تاہم دیگر میچز میں بمراہ اور ارشدیپ سنگھ کو ترجیح دی گئی۔ اگر سراج کی انجری سنگین ثابت ہوتی ہے تو ٹیم کمبی نیشن پر اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔یاد رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کی جانب مضبوط قدم بڑھائے گی۔