ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے ایک اہم مقابلے میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 67 رنز سے شکست دے کر اپنی برتری ثابت کر دی

کولمبو ۔11فروری (اے پی پی):ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے ایک اہم مقابلے میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 67 رنز سے شکست دے کر اپنی برتری ثابت کر دی۔ کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے مارکوس اسٹوئنس نے دھواں دار بیٹنگ …

کولمبو ۔11فروری (اے پی پی):ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے ایک اہم مقابلے میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 67 رنز سے شکست دے کر اپنی برتری ثابت کر دی۔ کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے مارکوس اسٹوئنس نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 29 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔

میٹ رینشا اور جوش انگلس نے بھی 37، 37 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو مستحکم کیا، جبکہ کیمرون گرین نے 21 رنز کا اضافہ کیا۔ اس طرح آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف ملا۔ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی بیٹنگ لائن آسٹریلوی بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم 16.5 اوورز میں 115 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

جارج ڈاکرل نے 41 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی جبکہ لورکن ٹکر 21 رنز تک محدود رہے۔ کپتان پال اسٹرلنگ صرف ایک رن بنانے کے بعد انجری کے باعث میدان چھوڑ گئے۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس اور ایڈم زمپا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار، چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میتھیو کوہنیمین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔