لاہور۔15ستمبر (اے پی پی ) پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران سکیورٹی کے انتظامات بارے سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈز کے عہدیداران بھی مسلسل معلومات حاصل کررہے ہیں ، ٹی ٹونٹی سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد ہی سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی ، سری لنکا اور پاکستان کے مابین سیریز متحدہ عرب امارات …
ٹی ٹونٹی سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد ہی سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی

مزید خبریں
لاہور۔15ستمبر (اے پی پی ) پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران سکیورٹی کے انتظامات بارے سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈز کے عہدیداران بھی مسلسل معلومات حاصل کررہے ہیں ، ٹی ٹونٹی سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد ہی سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی ، سری لنکا اور پاکستان کے مابین سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی، البتہ29 اکتوبر کو شیڈول کے مطابق آخری ٹونٹی 20 میچ کی میزبانی لاہور کو دی گئی ہے جو سکیورٹی صورتحال اور ورلڈ الیون کے ٹور کی کامیابی سے مشروط ہوگا، اسی لیے سری لنکن بورڈ کے ساتھ وہاں کی حکومت بھی لاہور میں سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے،وزیر کھیل دیاسری جیاسیکرا نے کہاکہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان میچز یو اے ای میں ہی کھیلے جائیں گے اور فی الحال تو منصوبہ یہی ہے،لاہور کی سکیورٹی صورتحال قابل اطمینان ہوئی تو یہ میچ وہاں بھی ہوسکتا ہے تاہم ہمیں 100 فیصد سکیورٹی کی ضرورت ہوگی ۔








