کولمبو ۔14فروری (اے پی پی):پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ سے قبل سابق بھارتی سپنر ہر بھجن سنگھ نے بھارتی ٹیم کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے ، بھارت وکٹ کیپر مونگیا کا بھی کہنا ہے کہ میچ دلچسپ ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سپنر عثمان طارق کو سمجھداری سے کھیلنا ہوگا کیونکہ وہ ایک باصلاحیت بولر …
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،ہر بھجن سنگھ کا بھارتی کرکٹ ٹیم کو محتاط رہنے کا مشورہ

مزید خبریں
کولمبو ۔14فروری (اے پی پی):پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ سے قبل سابق بھارتی سپنر ہر بھجن سنگھ نے بھارتی ٹیم کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے ، بھارت وکٹ کیپر مونگیا کا بھی کہنا ہے کہ میچ دلچسپ ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سپنر عثمان طارق کو سمجھداری سے کھیلنا ہوگا کیونکہ وہ ایک باصلاحیت بولر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم متوازن اور مضبوط ہے اس لیے کھلاڑیوں کو دباؤ کے بغیر اپنا قدرتی کھیل پیش کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاک-بھارت ٹاکرا ایک بار پھر شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور کولمبو میں ہونے والا یہ مقابلہ سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔پاکستانی سپنر عثمان طارق نے اب تک چار ٹی ٹوئنٹی میچز میں 11 وکٹیں 7.90 کی اوسط سے حاصل کی ہیں اور ایک میچ میں چار وکٹیں بھی لے چکے ہیں، تاہم ان کے بولنگ ایکشن پر بھی بحث جاری ہے کیونکہ وہ گیند کرنے سے قبل مختصر توقف کرتے ہیں جس پر بعض حلقوں نے اعتراض اٹھایا ہے۔
دوسری جانب سابق بھارتی وکٹ کیپر نیان مونگیا نے بھی امید ظاہر کی کہ مقابلہ دلچسپ ہوگا اور بھارت اپنی حالیہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کی بیٹنگ، بولنگ اور قیادت متاثر کن ہے جبکہ موجودہ دور میں نوجوان کھلاڑی بے خوف کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ایک اوور میں لگنے والے چند چوکے یا چھکے میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔








