ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کینیڈی میں میچز کے دوران صحافیوں کے لیےمحدود شٹل سروس کی سہولت

کولمبو ۔20فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران صحافیوں کی سہولت کے لیے کولمبو سے کینیڈی تک محدود شٹل سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم یہ سہولت صرف سری لنکا کے کینیڈی میں ہونے والے میچز کے دوران دستیاب ہوگی اور دیگر مقامات پر ہونے والے میچز کے لیے یہ شٹل سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔ پاکستان ٹیم کے …

کولمبو ۔20فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران صحافیوں کی سہولت کے لیے کولمبو سے کینیڈی تک محدود شٹل سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم یہ سہولت صرف سری لنکا کے کینیڈی میں ہونے والے میچز کے دوران دستیاب ہوگی اور دیگر مقامات پر ہونے والے میچز کے لیے یہ شٹل سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔ پاکستان ٹیم کے مد مقابل میچز میں کینیڈی میں دو میچز شامل ہیں۔ ان میں پہلا میچ 24 فروری کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا، جبکہ دوسرا میچ 28 فروری کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق28 فروری کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے لیے پاکستانی صحافی کولمبو سے کینیڈی کے لیے شٹل سروس سے مفت سفر کر سکیں گے اور اس میچ کی کوریج کے دوران سہولت حاصل کریں گے۔ دوسری جانب 24 فروری کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے لیے صحافیوں کو اپنی ذاتی ٹرانسپورٹ کا انتظام خود کرنا ہوگا کیونکہ اس میچ کے دوران شٹل سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔

اس اقدام کا مقصد صحافیوں کے کام کو آسان بنانا اور انہیں کوریج کے دوران سہولت فراہم کرنا ہے، تاہم محدود شٹل سروس کی وجہ سے صحافیوں کو بعض میچز کے لیے اضافی انتظامات کرنا پڑیں گے۔شٹل بک کرنے کے لئے آئ سی سی نے ایک لنک بھی دیا ہے جس میں رجسٹریشن کے زریئے جرنلسٹ کولمبو سے کینڈی تک فری شٹل سروس استعمال کرسکیں گے۔