ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئرلینڈ، یو اے ای اور کینیا نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

دبئی۔21 اکتوبر (اے پی پی) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں آئرلینڈ نے اومان، متحدہ عرب امارات نے ہانگ کانگ اور کینیا نے برمودا کو شکست دے دی۔ پیر کو ابوظہبی میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں میزبان ٹیم متحدہ عرب امارات نے ہانگ کانگ کو 8 وکٹوں سے ہرایا، ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے …

دبئی۔21 اکتوبر (اے پی پی) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں آئرلینڈ نے اومان، متحدہ عرب امارات نے ہانگ کانگ اور کینیا نے برمودا کو شکست دے دی۔ پیر کو ابوظہبی میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں میزبان ٹیم متحدہ عرب امارات نے ہانگ کانگ کو 8 وکٹوں سے ہرایا، ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے، جواب میں متحدہ عرب امارات نے ہدف 15.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، رمیض شہزاد نے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، چراغ سوری نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ گروپ اے کے میچ میں کینیا نے برمودا کو 46 رنز سے شکست دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے، ڈیرن گونڈاریا نے 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ برمودا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 93 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ڈیلری رالینز 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کولنز اوبوئیا نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ گروپ بی کے میچ میں آئرلینڈ نے اومان کو 35 رنز سے ہرایا، آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، گاریتھ ڈیلینی نے 49 گیندوں پر 89 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، کیون اوبرائن 41 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، اومان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنا پائی، خاور علی نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔