اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمانی رہنمائوں، مذہبی اسکالرز، پیرامیڈک عملے، نوجوانوں، سول سوسائٹی کے اراکین اور پوری قوم کو ملک میں کورونا وائرس کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہو گا، یہ وقت اس ایشو پر سیاست کرنے کا نہیں ہے، حکومت اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ملک میں مہلک …
پارلیمانی رہنمائوں، مذہبی اسکالرز، پیرامیڈک عملے، نوجوانوں، سول سوسائٹی کے اراکین اور پوری قوم کو ملک میں کورونا وائرس کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہو گا، اسد قیصر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمانی رہنمائوں، مذہبی اسکالرز، پیرامیڈک عملے، نوجوانوں، سول سوسائٹی کے اراکین اور پوری قوم کو ملک میں کورونا وائرس کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہو گا، یہ وقت اس ایشو پر سیاست کرنے کا نہیں ہے، حکومت اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ملک میں مہلک وباء پر مکمل قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لے گی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپوزیشن کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے اور طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، امید ہے کہ مشترکہ کوششوں اور اقدامات سے اس وباء پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مہلک وباء سے نمٹنے کیلئے مشترکہ منصوبہ وضع کرنے کے سلسلے میں اپوزیشن کی قیادت سے ملاقات کیلئے تیار ہیں، حکومت وائرس کے خلاف مقابلہ کرنے اور اسے کنٹرول کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی سفارشات اور تجاویز سننے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے جنگی بنیادوں پر بہترین طبی خدمات کی فراہمی کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔








