اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت سے قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کا انضمام چاہتی ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس سلسلے میں کام تقریباً مکمل کر لیا ہے اور دیگر سیاسی …
پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت سے قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کا انضمام چاہتی ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس سلسلے میں کام تقریباً مکمل کر لیا ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت سے جلد ہی اس کے مثبت نتائج بھی برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کا کام حکومت نے مکمل کر لیا ہے لیکن کچھ سیاسی جماعتیں اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے شروع کردہ بہت سے میگا منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔








