پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام کا سینیٹر رحمان ملک کی کتاب ”کشمیر بلیڈنگ“ کی تقریب رونمائی سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیری اس وقت دنیا کے محروم ترین انسانوں میں شامل ہیں، اقوام متحدہ کی واضح قراردادیں ہونے کے باوجود کشمیریوں کو بنیادی حق خودارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے، ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں نے جدوجہد آزادی میں اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔ مودی کو بین الاقوامی قوانین و …

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیری اس وقت دنیا کے محروم ترین انسانوں میں شامل ہیں، اقوام متحدہ کی واضح قراردادیں ہونے کے باوجود کشمیریوں کو بنیادی حق خودارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے، ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں نے جدوجہد آزادی میں اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔ مودی کو بین الاقوامی قوانین و انسانی حقوق کی کوئی پرواہ نہیں ہے، بھارت کا ظالم و متعصب چہرہ دنیا کے سامنے آشکار ہوچکا ہے، وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو بھارتی تسلط ظلم و جبر سے نجات مل جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری آفئیرز میں سینیٹر رحمان ملک کی کتاب ”کشمیر بلیڈنگ“ کی تقریب ر±ونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کتاب کے مصنف اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ آج بھارتی مظالم، بربریت و کرفیو کے 198 دن پورے ہورہے ہیں، آج کی تقریب بہادر کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک نے اس تقریب کا اہتمام کرکے ہم سب کے دل جیت لئے۔ سید فخر امام نے کہا کہ میں نے سینیٹر رحمان ملک کی کتاب کا جائزاتی مطالعہ کیا جو نہایت اہم ہے، کشمیری اس وقت دنیا کے محروم ترین انسانوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی واضح قراردادیں ہونے کے باوجود کشمیریوں کو بنیادی حق خودارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے، ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں نے جدوجہد آزادی میں اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو بین الاقوامی قوانین و انسانی حقوق کی کوئی پرواہ نہیں ہے، بھارت کا ظالم و متعصب چہرہ دنیا کے سامنے آشکار ہوچکا ہے۔ سید فخر امام وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو بھارتی تسلط ظلم و جبر سے نجات مل جائیگی۔ تقریب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک کو اسکے تیسری کتاب پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، سینیٹر رحمان ملک مظلوم کشمیریوں کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک نے دنیا کے سامنے مودی کا اصلی چہرہ بے نقاب کیا ہے، وقت آ پہنچا ہے کہ مسئلہ کشمیر وہاں کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہم ایران کے مشکور ہیں کہ آیت اللہ خامنہ ای نے کھل کر بھارتی مظالم کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترکی کے بہادر قائد طیب اردگان کے شکرگزار ہیں جنہوں نے کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ کل ہم نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے سامنے سید علی گیلانی کے حق میں قرارداد منظور کی۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک ہمارے سینیٹ کے ایک نہایت فعال رکن ہے، انہوں نے ہمیشہ و ہر جگہ کشمیر کے لئے اپنی آواز اٹھائی ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ امید ہے سینیٹر رحمان ملک کی کتاب طالب علموں کیلئے ایک سرمایہ ثابت ہوگی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک کی خدمات کی تعریف کرتا ہوں، رحمان ملک نے مودی کو اپنے پہلی کتاب میں بے نقاب کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رحمان ملک نے بھارتی الیکشن سے پہلے مودی کے کشمیر مخالف پالیسی کا بتایا تھا۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ مودی خونخوار بن چکا ہے جو مظلوم کشمیریوں کے خون کا پیاسا ہے۔ سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ بہت پرانا ہے اور وقت ہے کہ اب حل ہوجائے، کشمیریوں کی قربانیاں اِن گنت ہے، اقوام متحدہ تقاریر سے نکل کر مسئلے کے حل کی طرف عملی اقدامات اٹھائے۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ بھارت میں ماسوائے ہندو کے سب مذاہب کے ماننے والے مظلوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو اب مودی مظالم کا پتہ چل چکا ہے مگر عالمی دنیا خاموش تماشائی ہے۔ تقریب رونمائی میں سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، سینیٹر آصف کرمانی، سینیٹر صابر شاہ، سینیٹر ستارہ ایاز، سینیٹر جان کینتھ، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے علاوہ فلسطین، مصر، بوسنیا، ایران، آذربائیجان و دیگر سفراءنے بھی شرکت کی۔ تقریب میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ڈاکٹر فاروق رحمانی، شمیم شال و دیگر رہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔