پارلیمان بریگزٹ کو مسترد نہ کرے، برطانوی وزیراعظم تھریسامے

لندن ۔ 18 جون (اے پی پی) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے مطابق یہ امر یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ برطانوی پارلیمان بریگزٹ کو بلاک کرنے کی کوشش نہ کرے۔ انہوں نے برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے حوالے سے نئی قانون سازی سے متعلق اپنی پالیسیوں کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے کردار کو تسلیم کیا جانا چاہیے، تاہم یہ بھی یقینی بنایا جانا چاہیے …

لندن ۔ 18 جون (اے پی پی) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے مطابق یہ امر یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ برطانوی پارلیمان بریگزٹ کو بلاک کرنے کی کوشش نہ کرے۔ انہوں نے برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے حوالے سے نئی قانون سازی سے متعلق اپنی پالیسیوں کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے کردار کو تسلیم کیا جانا چاہیے، تاہم یہ بھی یقینی بنایا جانا چاہیے کہ یورپی یونین کے ساتھ جاری بریگزٹ مذاکرات میں لندن حکومت کے ہاتھ نہ باندھے جائیں اور پارلیمان برطانوی عوام کا فیصلہ تبدیل نہ کرے

مزید خبریں