اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پارلیمنٹ لاجز میں یوٹیلٹی سٹور قائم کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے جمعرات کو خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ غریبوں کو راشن کارڈ پر 3 ہزار تک مفت اشیاءملیں گی۔ کم آمدنی والے طبقات کو رعایتی نرخوں پر اشیاءفراہم کرنے کیلئے 7 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اجرائ، ہنر مند پروگرام کی …
پارلیمنٹ لاجز میں یوٹیلٹی سٹور قائم کر دیا گیا ، غریبوں کو راشن کارڈ پر 3 ہزار تک مفت اشیاءملیں گی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پارلیمنٹ لاجز میں یوٹیلٹی سٹور قائم کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے جمعرات کو خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ غریبوں کو راشن کارڈ پر 3 ہزار تک مفت اشیاءملیں گی۔ کم آمدنی والے طبقات کو رعایتی نرخوں پر اشیاءفراہم کرنے کیلئے 7 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اجرائ، ہنر مند پروگرام کی منظوری دیدی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے تنخواہ دار، متوسط اور کم آمدنی والے طبقات کو رعایتی نرخوں پر اشیاءضروریہ فراہم کرنے کیلئے 7 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا باقاعدہ اجراءبھی کر دیا ہے اور اس پیکیج کے تحت ملک بھر میں قائم 4 ہزار یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی اشیاءدستیاب ہوں گی۔ افتتاحی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی عالمگیر خان، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے چیئرمین ذوالقرنین علی خان، مینیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی، ڈائریکٹر ٹو ڈپٹی اسپیکر کاشف زمان، ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے پارلیمنٹ لاجز ناصر عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کے قریب میں کوئی بھی ایسی مارکیٹ نہیں تھی کہ جہاں سے لاجز میں مقیم ممبران اور ان کے دور دراز سے آئے ہوئے ملازمین اشیاء ضروریہ کی خریداری کر سکیں، جبکہ ممبران پارلیمنٹ کی سیکورٹی کو بھی مدنظر رکھنا تھا اس لیے یہاں یوٹیلیٹی اسٹور کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ وفاقی حکومت 10 لاکھ مستحق افراد کو صحت مند خوراک فراہم کرنے کے لئے ایک نئی راشن کارڈ سکیم متعارف کرا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ماو¿ں اور نوزائیدہ بچوں کو خصوصی صحت مند خوراک مہیا کی جائے گی، حکومت انتہائی غریب، یتیم، بیواو¿ں، بے گھر، معذور اور بے روزگار افراد کو ریلیف فراہم کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت جلد غریب افراد کیلئے راشن کارڈز سکیم کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز سے ماہانہ تین ہزار روپے کی مفت بنیادی اشیائے ضروریہ فراہم کرے گی، یہ ریلیف پیکیج کم اور متوسط آمدنی والے طبقات کو نہ صرف رعایتی نرخوں پر آٹا، چینی، گھی، چاول اور دالوں سمیت بنیادی اشیاءضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہے بلکہ اس سے عام مارکیٹ میں مہنگائی کے رجحان پر قابو میں بھی مدد ملے گی۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کو آٹے کا 20 کلو کا تھیلا تقریباً 800 روپے کے رعایتی نرخوں پر فراہم کیا جا رہا ہے، یہ آٹا اعلیٰ معیار اور تمام غذائی اجزاءسے بھرپور ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر بنیادی اشیاءضروریہ کی سستے داموں فراہمی سے اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کو قابو میں رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ حکومت ملک میں مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے سستے داموں اشیائے خورد ونوش فراہم کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں تمام پاکستان میں مزید یوٹیلیٹی اسٹورز کھولے جائیںگے تاکہ عوام کو سستے داموں اشیائے خوردونوش ان کی دہلیز پر میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی مارکیٹ سے اشیائے خوردونوش یوٹیلیٹی سٹورز پر کم قیمت پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کامیاب نوجوان پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو اپنے کاروبار شروع کرنے کے لئے آسان اقساط پر قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ احساس پروگرام کے تحت 80,000 مستحق لوگوں کو ہر مہینے بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ 60 لاکھ خواتین کو ان کے اپنے سیونگ اکاﺅنٹ میں وظائف کی فراہمی اور موبائل فون تک رسائی دی جائے گی اور 500 کفالت مراکز کے ذریعے خواتین اور بچوں کو فری ا?ن لائن کورسز کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مسلم امہ کے اتحاد و اتفاق کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، ترکی اور ملائیشیا کے صدور کے پاکستان کے دورے اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان دنیا بھر میں خصوصاً مسلم ممالک میں امن چاہتا ہے اور ہمیشہ امن کے قیام کے لئے ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے جو مشکلات حائل ہیں اس پر جلد قابو پا لیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے یوٹیلیٹی سٹور میں رکھی گئیں اشیائے خوردونوش کا معائنہ کیا اور معیاری اشیائے خوردونوش کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پارلیمنٹ لاجز کے مختلف بلاکس کا دورہ بھی کیا اور صفائی ستھرائی و سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔








