پارلیمنٹ میں بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی مذمت، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے قرارداد کی متفقہ منظوری دیدی

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) پارلیمنٹ نے بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اور کشمیریوں کی مرضی کے تحت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت اور مہم …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) پارلیمنٹ نے بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اور کشمیریوں کی مرضی کے تحت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت اور مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری پاکستانی قوم اور مسلح افواج چوکس ہیں‘ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی‘ سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر پارلیمانی خصوصی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے حالیہ اقدامات خطے میں امن کے لئے سنجیدہ خطرہ ہیں۔