پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اکتوبر کو طلب

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اکتوبر جمعرات کو شام 5 بجے طلب کرلیا۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(ایک) اور 56(3)کے تحت طلب کیا گیا ہے۔