پارلیمنٹ کی توہین پورے 21کروڑعوام کی توہین ہے،انجینئرامیرمقام

پشاور۔18 جنوری (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پارلیمنٹ پرلعنت بھیجنے والوں پرعوام2018کے عام انتخابات میںلعنت بھیج دیںگے،پارلیمنٹ کی توہین پورے 21کروڑعوام کی توہین ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان بتائیںکہ پارلیمنٹ انکے مطابق پارلیمنٹ کتنی مرتبہ جعلی بن گئی اورکتنی مرتبہ اصلی ،کتنی مرتبہ حاضری دی ہے اوراس پارلیمنٹ سے کتنی بار تنخواہ وصول کی ہے۔انہوںنے کہاکہ تین …

پشاور۔18 جنوری (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پارلیمنٹ پرلعنت بھیجنے والوں پرعوام2018کے عام انتخابات میںلعنت بھیج دیںگے،پارلیمنٹ کی توہین پورے 21کروڑعوام کی توہین ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان بتائیںکہ پارلیمنٹ انکے مطابق پارلیمنٹ کتنی مرتبہ جعلی بن گئی اورکتنی مرتبہ اصلی ،کتنی مرتبہ حاضری دی ہے اوراس پارلیمنٹ سے کتنی بار تنخواہ وصول کی ہے۔انہوںنے کہاکہ تین کاٹولہ عمران خان،طاہرالقادری اورآصف علی زرداری کاچہرہ عوام نے دیکھ لیاہے وہ محض اقتدارکی خاطر ایک کشتی کے سواربن گئے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سابق ڈی ایس پی نعیم بہادرخان کے حجرے میںعمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ سازشیوںکوعوام پہچان چکے ہیں،انشاءاللہ مستقبل صوبوںسمیت وفاق میںبھی ایک بارپھرپاکستان مسلم لیگ(ن)کاہے۔