پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس ، سینٹ اور قومی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور نمائندوں کی شرکت طے پایا ہے کہ تمام فیصلے اتفاق رائے سے کریں گے ، خارجہ پالیسی پر تمام فریقین کو اعتماد میں لیا جائے گا،سپیکر سردار ایاز صادق اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس منگل کو …

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس ، سینٹ اور قومی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور نمائندوں کی شرکت
طے پایا ہے کہ تمام فیصلے اتفاق رائے سے کریں گے ، خارجہ پالیسی پر تمام فریقین کو اعتماد میں لیا جائے گا،سپیکر سردار ایاز صادق

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس منگل کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا جس میں سینٹ اور قومی اسمبلی میں موجود تمام پارلیمانی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بتایا کہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نئی امریکی پالیسی برائے جنوبی ایشیا بشمول پاکستان اور افغانستان کے حوالے سے اور ہمارے وزیر خارجہ کے بیرون ملک دورے کتنے کامیاب رہے جیسے امور کا جائزہ لیا گیا۔ قومی سلامتی میں یہ طے پایا ہے کہ ہم تمام فیصلے اتفاق رائے سے کریں گے اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے تمام فریقین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ سپیکر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پالیسی کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی غور کیا گیا اور فیصلہ ہوا کہ تمام فریقین کو اعتماد میں لے کر طویل المدتی پالیسی تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ پالیسی پر بعض ارکان نے جارحانہ اور بعض نے معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی تجویز دی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ سے منظور ہونے والی قرارداد کے ذریعے امریکہ کو پاکستان کا موقف اور پاکستان کا پیغام گیا ہے۔ امریکہ کو احساس ہو گیا ہے کہ ٹرمپ نے جلد بازی میں بیان دیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں کالعدم تنظیموں اور نیشنل ایکشن پلان جیسے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply